مساجد اور امام بارگاہوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

پیر 23 فروری 2015 17:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) مساجد اور امام بارگاہوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ‘ حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں مساجد اور امام بارگاہوں کیلئے سکیورٹی گارڈ تعینات کرنے کا حکم دیا ہے حکومت نے یہ اقدام لاہور پولیس لائنز اور اسلام آباد امام بارگاہ میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد اٹھایا ہے اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی تمام اہم مساجد ‘ امام بارگاہوں کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہیں اس ضمن میں ڈی سی او صاحبان جن مساجد اور امام بارگاہوں کی جانچ پڑتال کے بعد لسٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائیں گے انہیں اسلحہ کے لائسنس جاری کردیئے جائینگے یادرہے کہ حکومت کی جانب سے سانحہ پشاور سکول کے صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ دوسرا مرحلہ میں مساجد اور امام بارگاہوں کو اسلحہ لائسنس جاری کئے جائینگے‘ مستقبل میں کوئی بھی مسجد اور امام بارگاہ کے باہر سکیورٹی پر مامور اہلکار بغیر اسلحہ کے اپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیگا‘حکومت نے یہ اقدام کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :