حکومت نے سیٹلائٹ اسٹیشن فرانزک ایجنسی بنانے کا فیصلہ

پیر 23 فروری 2015 17:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) حکومت نے سیٹلائٹ اسٹیشن فرانزک ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں 6 کروڑ روپے کی لاگت سے سرگودھا سمیت پنجاب کے 9 ڈویژنز میں سیٹلائٹ اسٹیشن فرانزک ایجنسیاں بنائی جائینگی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر کے 9 ڈویژنز سرگودھا‘ راولپنڈی‘ گجرانوالہ‘ ساہیوال‘ ملتان‘ فیصل آباد‘ ڈی جی خان‘ بہاولپور‘ لاہور میں سیٹلائٹ اسٹیشن فرانزک ایجنسیاں قائم کرنے کیلئے 6 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں ان ایجنسیوں کے قیام سے حکومت کو معاونت ملے گی‘ ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن کی سطح پر سیٹلائٹ اسٹیشن فرانزک ایجنسی قائم کرنے کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں اس رقم سے سرگودھا سیٹلائٹ اسٹیشن فرانزک ایجنسی قائم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :