وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا قومی اراکین اسمبلی کو ڈویلپمنٹ کیلئے3,3 کروڑ روپے کے فنڈز دینے کا فیصلہ

پیر 23 فروری 2015 17:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا قومی اراکین اسمبلی کو ڈویلپمنٹ کیلئے3,3 کروڑ روپے کے فنڈز دینے کا فیصلہ‘ رکن اسمبلی کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے ملک بھر کے 258 منتخب اراکین اسمبلی ‘ خواتین کی مْخصوص نشستوں پر 60 جبکہ اقلیتی کی 10 سیٹوں پر منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ان کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے 9 ارب 84 کروڑ دینے کی منظوری دیدی ہے پنجاب کے 146 رکن قومی اسمبلی4 ارب 38 لاکھ ‘ خیبر پختونخواہ کے 35 اراکین اسمبلی کیلئے1 ارب 5 کروڑ‘ سندھ کے 61 اراکین اسمبلی کیلئے 1 ارب 83 کروڑ‘ بلوچستان کے 14 اراکین اسمبلی کیلئے 42 کروڑ‘ ملک بھر سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب 60 اراکین اسمبلی کیلئے 1 ارب 80 کروڑ جبکہ ملک بھر سے 10 اقلیتی اراکین اسمبلی کیلئے 30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے جاری ہونیوالے فنڈز سے سرگودھا ڈویژن کے 11 اراکین اسمبلی کو 33 کروڑ روپے کے فنڈز ملے ہیں جن میں ضلع سرگودھا کے 5 قومی ارکان اسمبلی کو 15 کروڑ ‘ خوشاب ‘ میانوالی اور بھکر کے 2-2 اراکین قومی اسمبلی کو 18 کروڑ روپے فنڈز ملے ہیں ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں 2-2 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جائینگے اور کاموں کے نوعیت کے حساب سے 1-1 کروڑ روپے کی رقم بعد میں دی جائیگی اس رقم سے منتخب اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کرواسکیں گے۔