رواں برس پیداوار میں کمی،دالوں کی درآمدات میں 35فیصد اضافہ

پیر 23 فروری 2015 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء)مقامی سطح پر پیداوار میں کمی کے باعث رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران دالوں کی درآمدات میں 35 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں دالوں کی پیدوار میں کمی کے سبب رواں مالی سال جولائی تا جنوری 2015 کے دوران 22 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کی 3 لاکھ 70 ہزار ٹن دالیں درآمد کیں۔ہولسیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیرمین انیس مجید کا کہنا ہے کہ بارنی علاقوں میں بارشیں اور موسم ساز گار نہ ہونے کے باعث دالوں کی مقامی پیدوار کم ہونے سے درآمدات پر انحصار بڑھا ہے۔ملک میں دالوں کی سالانہ کھپت 10 لاکھ ٹن ہے جبکہ روان سال مقامی سطح پر دالوں کی پیدوار 7اعشاریہ7 لاکھ ٹن سے کم ہوکر کر 4اعشاریہ4 لاکھ ٹن تک محدود رہی ۔