قوم پاکستان کے تمام صوبوں میں مسلم لیگ(ن) کی حکمرانی دیکھنا چاہتی ہے،علی اکبر گجر
کشمیر سے کراچی تک عوام کی امیدیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ وابستہ ہیں،رہنما مسلم لیگ (ن)
پیر 23 فروری 2015 17:27
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پاکستانی قوم پاکستان کے تمام صوبوں میں مسلم لیگ(ن) کی حکمرانی دیکھنا چاہتی ہے تاکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت سے مستفید ہوسکیں․پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابیوں کے اگلے پڑاؤ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان ہونگے․ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ثابت کرے گی کہ کشمیر سے کراچی تک عوام کی امیدیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ وابستہ ہیں․ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے گلشن جمال میں مسلم لیگ(ن) سیکریٹیریٹ میں مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماؤں سردار محمد نذیر، حاجی محمد اقبال، عمر فاروق قریشی، اقبال خاکسار، علی عاشق گجر، حاجی نظر آفریدی، احمد علی خان، رانا محمد رضوان، چوہدری اعجاز باجوہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابیوں کا سفر کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں تک پہنچے گا․ آئندہ آنے والے انتخابات میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف قوم کا واحد انتخاب ہونگے․ ناکام دھرنوں اور بد ترین صوبائی حکمرانی کے تجربے نے اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کو تحریک انصاف کی ناتجربہ کار اور تباہ کن سیاست سے باخبر کردیا ہے: پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے تحریک انصاف کی قیادت کی سیاسی بڑھکوں کے جواب میں کہا ہے کہ خان صاحب خیبر پختونخوا کے عوام کی مایوسیوں کا مداوا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور اب ملک کے دوسرے حصوں میں جاکر سیاسی دوکان چمکانے کی ناکام کوششوں میں مصر وف ہیں․ ملک بھر کے مسترد سیاست دانوں کو ساتھ ملا کر بھی خان صاحب کا اقتدار تک پہنچنے کا خواب پورا نہیں ہوگا․ جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے کاندھوں پر سوار ہو کر سیاست کرنے والوں کو عوام کے مسائل کا اداراک ہی نہیں ہو سکتا․ بڑی سیاسی جماعتوں سے نکلے ہوئے سیاسی چہرے عوام سے انتقام لینے کے لئے نئے لبادے میں سامنے آ رہے ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوام دوست قیادت اور وفاقی حکومت کی مثالی کارکردگی کے سامنے تحریک انصاف کا کوئی شعبدہ کامیاب نہیں ہو سکے گا․ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام پیرا شوٹ کے ذریعے اترنے والے سیاسی چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں اور دونوں صو بوں کے انتخابات میں تحریک انصاف کے مہمان رہنماؤں کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں عظیم الشان کامیابی آئندہ ہونے والے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی فتح کی نوید ثابت ہوگی․ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور وہاں اس جماعت کا شیرازہ بکھر چکا ہے جسے سمیٹنے میں ناکام ہونے کے بعد خان صاحب نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا رخ کیا ہے․وہاں بھی تحریک انصاف کے لئے کوئی جگہ نہیں کیونکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام تحریک انصاف کی مایوس کن کارگردی دیکھ چکے ہیں اور نہیں چاہتے کہ ان کے علاقوں تک بھی خیبرپختونخوا جیسا ناکام تجربہ کیا جائے․ علی اکبر گجر نے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی دوسالہ کارکردگی نے ہر پاکستانی کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف متوجہ کر لیا ہے انشا اللہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی آنے والی حکومتیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہونگی․
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
-
رونا پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا جانتی ہے : عظمیٰ بخاری
-
دینی طلبہ کابنیادی مقصد رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہی:ڈاکٹرراغب نعیمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ
-
تحریک انصاف تو اب ختم ہو چکی، تحریک فساد پارٹی اب ختم ہوتی جا رہی ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.