ٹیکس نظام کو جدید اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے،ٹیکس گزاروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے‘ چیئرمین پیاف

پیر 23 فروری 2015 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ(پیاف) کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے ا یف بی آرسے ٹیکس تنازعات کے خاتمہ کے لئے اپنے طر یقہ کار کو جدید کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کاروباری برادری کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ ٹیکس معاملات کے لئے صنعت کاروں اور تاجروں کو عدالتوں کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے اور اپنے کام سے ہٹ کر غیر ضروری کاموں میں وقت کا ضیاع ہوتا ہے ۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس گزاروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔ ملک طاہر جاوید نے ایف ۔بی۔ آر کی جانب سے ٹیکس چوری ، ریفنڈ ، یا دیگر بے قاعدگیوں کے نوٹیسز کے بعد متعلقہ ادارے معاملات طے کرنے کی بجائے عدالتوں میں چلے جاتے ہیں جہاں ایف ۔

(جاری ہے)

بی۔آر کی دستایزات میں معمولی غلطیوں کی وجہ سے وہ کیس جیت جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر ، عام آدمی اور کاروباری طبقہ کے لئے آسانی پیدا کرنے اور ملکی معاشی نمو میں تیزی لانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔

ملک طاہر جاوید نے کہا کہ جو حضرات ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید ٹیکس نہ لگائے بلکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری کو پہلے ہی پیداواری لاگت زائد ہونے کے باعث ملکی مصنوعات کو عالمی سطح پرچیلنجز کا سامنا ہے لہذا کاروباری برادری کو ٹیکس معاملات میں بے جا پریشان نہ کیا جائے۔