پنجاب بھر میں699ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق،565زخمی

پیر 23 فروری 2015 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران699ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق جبکہ 565 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ277افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں294ڈرائیورز ،10کم عمرڈرائیور،426مسافراور134پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ159ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت175ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد65حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ تیسرے گوجرانوالہ53حادثات میں53متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل854متاثر ہونے والوں میں سے676مرد اور178خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں122افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور553فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور179زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر540موٹر سائیکلز92آٹو رکشے96موٹر کاریں54مسافربس19ٹرک، اور65دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :