شجاعت حسین، پرویزالٰہی کا رانا بھگوان داس کے انتقال پر دلی اظہارِ رنج و غم

پیر 23 فروری 2015 17:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے رانا بھگوان داس سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی قانون کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ان کی قابل قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مسلم لیگی قائدین نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔