اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے افغان صدر کی ٹیلی فون پر بات چیت

پیر 23 فروری 2015 17:16

اسلا م آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) : وزیر اعظم پاکستان سے افغان صدر اشرف غنی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاک افغان تعلقات پر بات چیت کی گئی . رابطے میں پاک افغان کے سکیورٹی امور اور باہمی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی اس کے علاوہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد دونوں مما لک کے مشترکہ دشمن ہیں جس پے دونوں رہنماؤن نے یہ عزم کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر لڑتے رہیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. افغان صدر کا کہنا تھا آرمی چیف پاکستان کے دورہ افغانستان سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ ملے گا اور تعلقات مزید مستحکم ہوں گے.