حکومت لوگوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،امتیا زشاہد

پیر 23 فروری 2015 17:10

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون ، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ مخلوط صوبائی حکومت لوگوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی ، ان کے جائز حقوق کے تحفظ اور صوبے میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے بھر پور اور موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ضلع دیر پائیں کے گاؤں منگ خاص میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ایک ظہرانے میں عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں موجودہ حکومت لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔