Live Updates

عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگایا ہے  تبدیلی خیبر پختونخوا میں واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے،محمود خان

پیر 23 فروری 2015 17:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے بہتر حکمت عملی کے ساتھ عمل پیرا ہے اور اس حوالے عوام جلد مثبت تبدیلی نہ صرف محسوس کریں گے بلکہ ہمارا صوبہ دیگر صوبوں کی نسبت ترقی کی راہ میں آگے نظر آئے گا اور دیگر صوبے ہماری پالیسیوں کی تقلید کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے تمام حل طلب جائز مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پونے دو سال کے عرصے کے دوران مختلف شعبوں میں اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے قابل ذکر اور تاریخ ساز اقدامات اٹھائے ہیں اور شعبہ صحت ، تعلیم اور پولیس نظام کو سو فیصد درست کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے جس تبدیلی کا نعرہ لگایا ہے وہ تبدیلی خیبر پختونخوا میں واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے۔وفود نے ان کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :