Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کادورہ پشاور،گورنرسے ملاقات

عمران خان کو قبائلی علاقوں کی مجموعی صورتحال قیام امن اورترقی کیلئے اٹھایا جانے والے اقدامات سے آگاہ کیاگیا آئی دی پیز کی گھروں کوباعزت واپسی اوراس کے بعد ان کی بحالی وتعمیرنوحکومت کی اولین ترجیح ہے گور نر خیبر پختون خوا مہتاب خان عباسی

پیر 23 فروری 2015 17:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سرابراہ عمران خان پیر کے روز ایک روزے دورے پشاور پہنچے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان نے ان کا خیرمقدم کیاجبکہ سپیکرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوااسدقیصر،صوبائی وزیرشاہ فرمان ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امجدعلی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کی مجموعی صورتحال قیام امن اورعلاقے کی ترقی کیلئے اٹھایا جانے والے اقدامات سے آگاہ کیاگیا۔

گورنر نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جوتاریخی جنگ لڑرہی ہے فاٹا کے عوام دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی پاک افواج کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو قبائل کی مشکلات کا پوری طرح احساس ہے اوراس کے حل کیلئے جامع اورٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔گورنر نے کہا کہ آئی دی پیز کی گھروں کوباعزت واپسی اوراس کے بعد ان کی بحالی وتعمیرنوحکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات