بھارت اورویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں ہارحادثہ تھی ،معین خان کے جوا خانے جانے کی بات ٹھیک ہوئی تو ایکشن لیں گے: شہریار خان

پیر 23 فروری 2015 17:05

بھارت اورویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں ہارحادثہ تھی ،معین خان کے جوا خانے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23۔فروری 2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے معین خان کے جوا خانے جانے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،الزام درست ثابت ہوا تو انکے خلاف کارروائی کی جائے گی ، ٹیم میں کوئی اختلافات نہیں ہے ، گروپنگ کے حوالے سے خبریں غلط ہیں ، ٹیم کو بھی اس بات کااحساس ہے کہ اس نے قوم کو مایوس کیا ہے ۔ چیئرمیں بی سی بی شہریار خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کسی پر بلیم نہیں لگانا چاہتے ٹیم میں کوئی انتشار نہیں سب متحد ہیں ورلڈ کپ سے پہلے 99 فیصد لوگوں نے اسی ٹیم کو بہتر کہا تھا غلطیوں کا جائزہ ورلڈ کپ کے بعد لیں گے۔

انہوں نے کہا کرکٹ ٹیم کو ہماری طرف سے مکمل سپورٹ ہے ہار کیوجہ سے بڑی شرمندگی ہے ٹیم کو بھی ہار کا احساس ہے ابھی چار میچز باقی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کوارٹر فائنل میں پہنچ سکتے ہیں کھلاڑیوں کو دلاسہ دیا ہے کہ اگلے میچز پر توجہ دیں۔ اگلے میچز میں جیت کیلئے پوری کوشش کرے گی کیونکہ ٹیم متحد ہے۔ شہریار خان نے کہا ٹیم میں گروپنگ کے حوالے سے تمام خبریں غلط ہیں۔

شہریار خان نے کہا سایئکٹرس نے بھی کہا کہ جب ٹیم دباؤ میں کھیلے گی تو یہی حال ہو گا۔ معین ، وقار، مصباح نے کہا کہ کوئی گروپنگ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کمیٹی چاہے کچھ بھی کرے فائنل فیصلہ میرا ہوتا ہے۔ چیئرمیں بی سی بی شہریار خان نے کہا معین خان کے جوا خانے جانے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ حقائق درست نکلے تو ایکشن لیں گے۔ معین خان کو ابھی واپس نہیں بلا رہے۔ شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کی حالت اس وقت 1992ء کی ٹیم والی ہے ، کھلاڑی اس وقت متحد ہیں ،کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنائیں گے ، عوام سمجھتی ہے کہ ہم نے مقابلہ نہیں کیا تاہم ایسی کوئی بات نہیں ہے بلکہ دونوں میچز میں ہار حادثاتی طور پر ہوئی ہے ۔