سانحہ آرمی پبلک سکول کے ایک اور مر کزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، آئی ایس پی آر

پیر 23 فروری 2015 17:03

سانحہ آرمی پبلک سکول کے ایک اور مر کزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، آئی ..

اسلا م آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 فروری 2015ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ پشاور میں ملوث ایک اور اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیاا ہے آئی ایس ہی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کی خفیہ اطلاعات پر دہشت گرد کو پشاور کے قریب سے گرفاتر کیا گیا ہے . دہشت گرد کا نام تاج محمد عرف رضوان ہے جو کہ آرمی پبلک سکول پر حملے کے دوسرے گروپ کا کمانڈر تھا . آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے میں موث پہلے گروپ کے کمانڈر عتیق الرحمان عرف عثمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے.