خواتین کی خریدوفروخت کے بعد خواجہ سرا ؤں کے” سودوں“ کا انکشاف

پیر 23 فروری 2015 16:38

خواتین کی خریدوفروخت کے بعد خواجہ سرا ؤں کے” سودوں“ کا انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) خواتین کی خریدوفروخت کے بعد خواجہ سرا ؤں کے” سودوں“ کا بھی انکشاف جبکہ نشے اور جوائے میں ملوث خواجہ سر اؤ ں کا حقہ پانی بھی بند کر دیا جا تا ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران خواجہ سراؤں کے گرو سنی نے بتایا ہے کہ خواجہ سرا ؤ ں کی اپنی کوئی اولادنہیں ہوتی وہ خریدوفروخت سے ہی چیلے لیتے ہیں ‘میں نے پری نامی خواجہ سراء کو 30,000روپے میں فیصل آباد سے خریدا اور اب اس کی قیمت 60,000روپے ہے کیونکہ وہ مکمل طورپر گروبننے کیلئے تیار ہے، اب کوئی غلطی نہیں کرتی‘ کوئی بھی چیلا اپنے گرو کی شان میں گستاخی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے بتایاکہ اکثر خواجہ سرانشے ، جواسمیت دیگر غلط کاموں میں لگ جاتے ہیں اگر پتہ چل جائے تو ان کا خرچہ اور کام کرنے پر پابندی لگادی جاتی ہے جبکہ اکثر خواجہ سراجائز طریقے سے کماتے ہیں حج پر جانے کی خواہش ہوتی ہے ، کئی جاتے بھی ہیں لیکن اب خواجہ سراں میں عمرہ کی ادائیگی توعام ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب وہ سکول میں پڑھنے جاتاتھا تو کوئی نہ کوئی ایساکام ہوجاتاتھاکہ استاد بھی لڑکیوں والی حرکات کرنے کاطعنہ دیتے تھے ، سوداسلف لینے کیلئے کچھ الٹ سیدھا ہوجاتاتو لوگ باتیں کرتے ، والدین کو بھی لوگوں نے برابھلا کہناچھوڑدیااو ر بالآخر گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگیا، موجودہ رہائش کے قریب ہی گھر تھایہاں خواجہ سراں کو دیکھنے کے بعدنزدیک ہی ایک گروسے ملاقات ہوئی اور پھر اِنہی لوگوں کا حصہ بن گئی ۔