Live Updates

فیصل آباد کے پی ٹی آئی کارکن حق نواز قتل کیس‘ ہائیکورٹ نے دو ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

پیر 23 فروری 2015 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے فیصل آباد میں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے کارکن حق نواز کے قتل میں نامزد دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پرویز اختر اور عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فیصل آباد میں احتجاج کے دوران حق نواز کی ہلاکت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ایف آئی آر میں نامزد کر کے گرفتار کیا گیا ہے ۔

وہ مقتول کے بھائی عطا محمد کی جانب سے درج کرائی جانے والی ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حق نواز کے قتل میں ملوث نہیں اور درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دو دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ واضح رہے کہ حق نواز فیصل آباد میں تحریک انصاف کے 8دسمبر کو ہونے والے احتجاج میں فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات