سیلانی ویلفےئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام میں سرٹیفکیٹ ڈسٹری بیوشن کی تقریب کل ہوگی

پیر 23 فروری 2015 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء)سیلانی ویلفےئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام میں سرٹیفکیٹ ڈسٹری بیوشن کی تقریب آج(منگل )شام 7:30بجے سیلانی ہیڈ آفس مین بہادر آباد کراچی میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر بروکس فارماندیم خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ احمد صبا ہوں گے۔ اس تقریب میں سیلانی ویلفےئر کے تحت ہونے والے کمپیوٹر کے شارٹ کورسز سی سی اے، اورسی سی اومکمل کرنے والے طلباء میں سرٹیفکٹ اور پرائز تقسیم کیے جائینگے ۔ اس کمپیوٹر کورسز میں طلباء کوایم ایس آفس ایڈوانس کی ٹریننگ دی گئی ہے ۔