Live Updates

اسلا م آباد: پارٹی ٹکٹس رشتہ داروں کو نہیں کام کرنے والوں کو دئے ہیں، دھاندلی نہیں کی تو حکومت گھبراہٹ کا شکار کیوں ہے۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کی میڈیا سے گفگتو

پیر 23 فروری 2015 16:28

اسلا م آباد:  پارٹی ٹکٹس رشتہ داروں کو نہیں کام کرنے والوں کو دئے ہیں، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 فروری 2015ء) : پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم آئین کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ملک میں شفاف انتخابات تک جنگ جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کو توڑا ہے اور پی ٹی آئی کی جانب سے ایک دو دن میں الیکشن کمیشن کے خلاف جلد ہی ایک پٹیشن دائر کی جائے گی. الیکشن کمیشن نے آر اوز کے کام میں مداخلت کی ہے. پی ٹی آئی کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں شرکت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مشروط ہے حکومت نے اگر دھاندلی نہیں کی تو وہ گھبراہٹ کا شکار کیوں ہے. ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ٹکٹس ہم نے اپنے رشتہ داروں میں نہیں بانٹے بلکہ کام کرنے والوں کو دئے ہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات