مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،خواجہ عطاء الرحمن

پیر 23 فروری 2015 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنوی بھٹو اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ جب تک اشرافیہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت کو بیرون ملک سے واپس نہیں لائے گی تب تک پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری نہیں آ سکتی کتنی عجیب اور حیرت کی بات ہے کہ قومی خزانے کے 30ارب ڈالر یہاں کے وزیر خزانہ اپنے بیٹے کو ادھار پر دے رہے ہیں کہ وہ دوبئی میں کاروبار کر سکیں کیا ان سے کوئی اس بات کا جواب لے گا یا پھر وہ مناسب سمجھیں گے اس ایشو پر قوم کو اعتماد میں لینا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے لوگوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے جو ان کی اپنی پارٹی کے لوگ اپنی دولت کو بیرون ملک منتقل کررہی ہے اور دوسری طرف حکومت دکھاوے کے لئے بیرونی سرمایہ داروں کو پاکستان میں سرمایہ داری کرنے کی دعوتیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے حکمرانوں کی طرف سے عوام کے مسائل میں کمی لانے کے لئے کوئی اقدام نظر نہیں آ رہا ہے حکومت نے انتخابات سے پہلے کئے ہوئے اپنے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں کیا ہے

متعلقہ عنوان :