اسلام آباد: ایک گھر سے خاتون صحافی کی لاش بر آمد

پیر 23 فروری 2015 16:01

اسلام آباد: ایک گھر سے خاتون صحافی کی لاش بر آمد

اسلا م آباد(اردو پوائنٹ تا زہ ترین اخبار. 23 فروری 2015ء) : اسلا م آبا د میں تھانہ مارگلہ کی حدود سے پولیس نے ایک گھر سے خاتون صحافی کی لاش بر آمد کی ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف 8 میں واقع ایک گھر کے باتھ روم سے خاتون صحافی کی لاش ملی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون غیر ملکی نیوز ایجنسی کے لیے کام کرتی تھی خاتون کا نام ماریہ بتایا گیا ہے ماریہ کا تعلق روس سے تھا. تاہم ابھی موت کی وجہ پتہ نہیں چل سکی ، پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے. جبکہ ماریہ کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. جہاں اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماریہ کے جسم پر بظاہر کسی تشدد کے نشانات نہیں ہیں.

متعلقہ عنوان :