اکیسویں ترمیم کیخلاف درخواستیں قابل سماعت نہیں ، حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب جمع
پیر 23 فروری 2015 12:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کر دی ، کہتے ہیں بار کونسلز کا کوئی بنیادی حق متاثر نہیں ہوا ، اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت ہیں ، خارج کی جائیں۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے اکیسویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اکیسویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام سے بار کونسلز کا کوئی بنیادی حق متاثر نہیں ہوا ۔
اس حوالے سے درخواستیں ناقابل سماعت ہیں ، انہیں خارج کیا جائے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین کا کوئی بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے ۔(جاری ہے)
عدالتوں نے بھی اپنے فیصلوں میں کبھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تسلیم نہیں کیا ۔ دنیا کے دستور میں بھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کا کوئی تصور نہیں ملتا ، اگر کسی ملک کے آئین کا بنیادی ڈھانچہ ہے بھی تو اس کا باقاعدہ ذکر کیا گیا ہے ۔
بھارتی عدلیہ کے فیصلوں کے حوالوں پر اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے آئین میں بہت زیادہ فرق ہے، بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کا پاکستان میں من و عن اطلاق نہیں ہو سکتا ۔ ایسا کرنا ہمارے آئین کی روح کے منافی ہوگا ۔ اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف درخواست پر سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.