لاہور: این اے 122 میں مبینہ دھاندلی میں ووٹوں کی تصدیق کے لئے دائر درخواست کی سماعت

پیر 23 فروری 2015 11:54

لاہور: این اے 122 میں مبینہ دھاندلی میں ووٹوں کی تصدیق کے لئے دائر درخواست ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 فروری 2015ء) : عمران خان نے این اے 122 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق اور ووٹوں کی تصدیق کے لیے عمران خان نے درخواست دائر کی تھی ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے قبل ہی الیکشن میں دھاندلیوں کے منصوبے بنائے گئے تھے عمران خان کے وکیل نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرائی جائے اس سے دھاندلی کے تمام ثبوت سامنے آ جائیں گے انہوں نے کہا کہ ایسی مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی تھی جو محض 4 گھنٹوں کے لیے ہی باقی رہی..

جبکہ ایاز صادق کے وکیل نے درخواست سے متعلق اپنا جواب جمع کر وا دیا ان کا کا کہنا تھا کہ انگوٹھوں کے نشانات سے ووٹوں کی تصدیق ایک تاخیری حربہ ہے. تاہم الیکشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت کو 27 فروری تک ملتوی کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :