Live Updates

عمران خان کا وزیر خزانہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ بے بنیاد اور بلا جواز ہے‘ وزیر خزانہ اپنی تمام آمدنی اور اثاثے ایف بی آر کو جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائی اثاثوں کی تفصیل میں ظاہر کر چکے ہیں‘وزیر خزانہ نے بیٹے سے قرضہ لیا تھا جو واپس کیا ‘رقم کا لین قانونی تقاضے پورے کرکے بینکوں کے ذریعے ہوا، وزیر خزانہ چارٹر اکانومی پر کام کر رہے ہیں‘ تحریک انصاف تصادم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے‘ وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان کا جاری بیان

اتوار 22 فروری 2015 23:32

عمران خان کا وزیر خزانہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ بے بنیاد اور بلا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22فروری۔2015ء) وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ بے بنیاد اور بلا جواز ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی تمام آمدنی اور اثاثے ایف بی آر کو جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی، اثاثوں کی تفصیل میں ظاہر کر چکے ہیں، در اصل وزیر خزانہ نے اپنے بیٹے سے قرضہ لیا تھا جو واپس کیا ہے اور رقم کا لین قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بینکوں کے ذریعے ہوا، وزیر خزانہ چارٹر اکانومی پر کام کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف تصادم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

اتوار کو جاری ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ کا تحریک انصاف کے ترجمان کا مطلعے کے جواب میں کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپنے اثاثے اور ذرائع آمدن ظاہر کرنے کامطالبہ مکمل طور پر بے بنیاد اور بلا جواز ہے کیونکہ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو جمع کرائے گئے سالانہ ٹیکس گوشواروں میں اپنی تمام آمدنی اور اثاثے ظاہر کر دیئے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بھی اپنے تمام اثاثوں کی مکمل تفصیل جمع کرا چکے ہیں جہاں سے کوئی بھی پاکستانی اثاثوں کی تفصیل حاصل کر سکتا ہے۔

ترجمان وزار تخزانہ نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر اپنے بیٹے کو دبئی رقم بھجوانے کا الزام بھی مکمل طور پر غلط ہے۔ دراصل اسحاق ڈار نے 2002 تا2008 کے دوران اپنے بیٹے سے قرضہ لیا تھا جو دبئی میں کاروبار کرتا ہے جبکہ اب قرضے کی رقم واپس کی ہے، جبکہ رقم کا سارا لین دین قانونی طور پر بینکوں کے ذریعے ہوا۔ دراصل وزیر خزانہ اسحاق ڈارٹر آف اکانومی پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس کے برعکس تحریک انصاف تصادم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات