وزیر اعظم نے پی آئی اے کی پرواز کے جدہ سے صرف 2 مسافروں کو لانے کا نوٹس لے لیا مشیر ہوابازی کو تحقیقات کا حکم

طیارہ جدہ سے خالی کیوں آیا تحقیقات کی جائیں، کروڑوں کا خسارہ ذمہ دار افسران کی تنخواہوں سے پورا کیا جائے‘وزیر اعظم

اتوار 22 فروری 2015 23:29

وزیر اعظم نے پی آئی اے کی پرواز کے جدہ سے صرف 2 مسافروں کو لانے کا نوٹس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22فروری۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 3713 میں جدہ سے صرف 2 مسافروں کو لائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کو تحقیقات کا حکم دے دیا، طیارہ جدہ سے خالی کیوں آیا تحقیقات کی جائیں، کروڑوں کا خسارہ ذمہ دار افسران کی تنخواہوں سے پورا کیا جائے۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے جدہ سے پی آئی اے کی پرواز میں صرف 2 مسافروں کو لائے جانے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کو تحقیقات کا حکم دے دیا، جس پر شجاعت عظیم نے ایم ڈی پی آئی اے سے وضاحت طلب کر لی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ طیارہ جدہ سے خالی کیوں آیا تحقیقات کی جائیں، کروڑوں کا خسارہ ذمہ دار افسران کی تنخواہوں سے پورا کیا جائے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز 3713 اتوار کی دوپہر جدہ سے صرف دو مسافروں کو لے کر کراچی ایئرپورٹ پر پہنچی تھی، جہاز میں 200 مسافروں کی گنجائش تھی، پی آئی اے کی پرواز کراچی سے جدہ بھی صرف 70 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :