Live Updates

گرین شرٹس کی مایوس کن پرفارمنس پر سابق کپتان عمران خان پھٹ پڑے...نوازشریف نے جو ملک کاحال کیا وہی کرکٹ کا کردیا، ٹیم کی بدترین کارکردگی کا ذمہ دار نجم سیٹھی بھی ہے ،عمران خان

اتوار 22 فروری 2015 23:14

گرین شرٹس کی مایوس کن پرفارمنس پر سابق کپتان عمران خان پھٹ پڑے...نوازشریف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22فروری۔2015ء) گرین شرٹس کی مایوس کن پرفارمنس پر سابق کپتان عمران خان پھٹ پڑے، قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار نواز شریف اور نجم سیٹھی کو قرار دے دیا۔ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو قصور وار ٹہرادیا، عمران نے نواز شریف کو باؤنسر کراتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے ملک کا جو حال کیا وہی کرکٹ کا حال ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کی بدترین کارکردگی کا ذمہ دار سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو قرار دے دیا، عمران خان کہتے ہیں نجم سیٹھی کو غیر قانونی طور پر تعینات کرکے پی سی بی کا سربراہ بنایا گیا۔سابق کپتان شجرکاری مہم میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر افسردہ نظر آئے ، عمران خان سے ٹیم کی ہار کے بارے میں سوال کیا تو عمران خان نے کہا کرکٹ کے متعلق بات کر کے مجھے دکھی نہ کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات