پاکستان اور متحدہ عرب امارات کاخطہ سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق

متحدہ عرب اما رات کا پاکستان سے فوجیوں کی تربیت میں گہری دلچسپی کا اظہار ‘ پاک فوج کے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب اور اس میں قربانیوں پر خراج تحسین آرمی چیف کاایک روزہ دورہ ابوظہبی متحدہ عرب اما رات کی فوج کے سربراہ سے ملاقات ‘ خطہ کی صورتحال دفاع اور قومی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ‘ابوظہبی میں عالمی دفاعی نمائش میں مختلف ممالک کے سٹالز کا معائنہ

اتوار 22 فروری 2015 23:10

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کاخطہ سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے باہمی ..

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22فروری۔2015ء) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کاخطہ سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق ۔ متحدہ عرب اما رات کا پاکستان سے اپنے فوجیوں کی تربیت میں گہری دلچسپی کا اظہار ‘ پاک فوج کے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب اور اس میں قربانیوں پر خراج تحسین ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اتوار کو ابوظہبی کے ایک رو زہ دورہ کے دوران متحدہ عرب اما رات کی فوج کے سربراہ جنرل حماد محمد تھانی سے ملاقات ‘ خطہ کی صورتحال ‘ دفاع اور قومی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ابوظہبی کے اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران وہاں عالمی دفاعی نمائش کا بھی دورہ ۔

(جاری ہے)

اس دوران آرمی چیف نے پاکستان نے چین ‘ روس ‘ متحدہ عرب امارات کے علاوہ کئی دیگر ممالک کے دفاعی سٹالز کا دورہ کیا اور نمائش میں رکھے گئے ہتھیاروں اور دفاعی آلات دیکھے ۔ آرمی چیف کی اس دوران متحدہ عرب امارات کی فوج کے سربراہ سے بھی ملاقات ہوئی جس میں سینئر فوجی حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں خطے میں سلامتی کی مجموعی صورتحال پر دونوں فوجی سربراہان نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے مزید فر وغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف نے اپنے ہم منصب کو پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جاری آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بریف کیا ۔ متحدہ عرب امارات کے فوجی سربراہ نے پاک فوج کے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب اور اس میں قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ ابوظہبی کے فوجی سربراہ کی طرف سے اپنے فوجی افسران اور جوانوں کی پاکستان کی سے فوجی تربیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ دونوں فوجی سربراہان نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :