Live Updates

بیرسٹر سلطان کی طرف سے عمران خان کی کشمیری اور پاکستانی مچھلی کے بنے گیارہ کھانوں سے تواضع

اتوار 22 فروری 2015 19:26

بیرسٹر سلطان کی طرف سے عمران خان کی کشمیری اور پاکستانی مچھلی کے بنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22فروری۔2015ء) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیری اور پاکستانی مچھلی کے بنے ہوئے گیارہ کھانوں سے تواضع کی ‘ اتوار کے روز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے گھر ہونے والی پریس کانفرنس میں جو پاکستانی اور کشمیری مچھلی کے ڈشز پیش کی گئیں ان میں سنگاڑا مچھلی تندوری ‘ کشمیر فش کوفتہ‘ راؤ تندوری‘ فش کڑاہی‘ فش بریانی‘ فش چپل کباب‘ فش کوفتہ‘ فش شوربہ‘ فش تہرا اور فش ہائپ کے کھانے شامل تھے جس کی عمران خان نے تعریف کی اور عمران خان کی مہمان نوازی کرنے پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :