تبدیلی کے دعویدار سیاسی بھگوڑوں کو ری سائیکل کر کے نئی جماعت بنا رہے ہیں‘دیانت اور امانت کا شور مچانے والوں کا تخت بنی گالا کے زیر اہتمام سینیٹ امیدواروں کے چناؤ میں پول کھل گیا‘عمران خان جس طرح الیکشن جیت کر خیبر پختونخواہ کے عوام کو بھولے اسی طرح وہ جی بی اور آزاد کشمیر کے عوام کو بھی بھول جائیں گے‘ایسے شخص کو آزاد کشمیر میں تبدیلی کیلئے پارٹی سربراہ بنایا گیا جو پہلے ہی درجنوں پارٹیاں تبدیل کر چکا ہے‘2013ء کے انتخابات کو یورپی یونین سمیت ہر کسی نے شفاف قرار دیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاعمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل
اتوار 22 فروری 2015 19:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22فروری۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویدار سیاسی بھگوڑوں کو ری سائیکل کر کے نئی جماعت بنا رہے ہیں‘دیانت اور امانت کا شور مچانے والوں کا تخت بنی گالا کے زیر اہتمام سینیٹ امیدواروں کے چناؤ میں پول کھل گیا‘عمران خان جس طرح الیکشن جیت کر خیبر پختونخواہ کے عوام کو بھولے اسی طرح وہ جی بی اور آزاد کشمیر کے عوام کو بھی بھول جائیں گے‘ایسے شخص کو آزاد کشمیر میں تبدیلی کیلئے پارٹی سربراہ بنایا گیا جو پہلے ہی درجنوں پارٹیاں تبدیل کر چکا ہے ‘2013ء کے انتخابات کو یورپی یونین سمیت ہر کسی نے شفاف قرار دیا۔
اتوار کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان تبدیلی لانے کے دعوے کر رہے ہیں، مگر دیگر جماعتوں کے سیاسی بھگوڑوں کو ری سائیکل کر کے نئی جماعت بنا رہے ہیں، (ن) لیگ میں سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹ، قابلیت، اہلیت اور جمہوری جدوجہد کی بنیاد پر دیئے گئے سارے ٹکٹ سیاسی کارکنوں کو دیئے، تحریک انصاف کے سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ ہولڈر میں کوئی بھی امیدوار متوسط طبقے سے تعلق نہیں رکھتا، تحریک انصاف کے سارے امیدوار یا تو ارب پتی ہیں یا اعلیٰ ترین افسر شاہی کے نمائندے ہیں، عمران خان کو پہلی بار صرف انتخابات کے موقع پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اپنی جماعت بنانے کا خیال آیا، آزاد کشمیر میں افسر شاہی کو خریدنے کیلئے ٹکٹ رشوت کیلئے دیا گیا،عمران خان کے پی کے میں ووٹ لے کر عوام کو بھول گئے، آزاد کشمیر اور جی بی میں بھی انتخابات کے بعد عوام کو بھول جائیں گے، جس شخص کو آزاد کشمیر میں پارٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے وہ پہلے ہی درجنوں باریاں لے چکا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.