تھرپارکر میں غذائی قلت کے شکار مزید چار معصوم دم توڑگئے،رلیف انسپیکٹنگ جج کا مویشی منڈی پر چھاپہ‘قحط متاثریں سے غیر قانونی ٹیکس لینے پر چار افراد گرفتار‘مقدمہ درج

اتوار 22 فروری 2015 19:15

تھرپارکر میں غذائی قلت کے شکار مزید چار معصوم دم توڑگئے،رلیف انسپیکٹنگ ..

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22فروری۔2015ء) تھرپارکر میں غذائی قلت کے شکار مزید چار معصوم دم توڑگئے،رلیف انسپیکٹنگ جج کا مویشی منڈی پر چھاپہ،قحط متاثریں سے غیر قانونی ٹیکس لینے پر چار افراد گرفتار۔مقدمہ درج کرنے کی پولیس کو ھدایت۔

(جاری ہے)

تھرپارکر میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال رک نھیں سکا ،مزید چار بچے دم توڑگئے،سول اسپتال مٹھی میں دو نومولود بچے،چھاچھرو کے گاؤں چھو میں ایک ماھ کا دریش ولد مورو مل اور چھاچھرو شھر کے بجیر محلہ میں چار ماھ نظام ولد یامین دم توڑگئے،سول اسپتال مٹھی میں43 سے زائد بچے زیر علاج ہیں،سول اسپتال سے ریفر کردہ بچوں کے لیئے مفت ایمبولینس بند کردی گئی ہے،،ادھر رلیف انسپیٹنگ جج میاں فیاض ربانی کی جانب سے مٹھی اور اسلامکوٹ کی مویشی منڈیوں میں اضافے ٹیکس پر نوٹس لینے اور مقرر کردہ ریٹ پر ٹیکس لینے کی ھدایت کو ٹی ایم اے اور ٹھیکیداروں نے نظر انداز کردیا،ایس شکایت پر رلیف انسپیکٹنگ جج نے ایک بار پھر مٹھی مویشی منڈی پر چھاپہ مارا اور وہاں قحط متاثر مویشی مالکان سے اضافی ٹیکس وصول کرتے ہوئے چار تین افراد عبد الجبار جونیجو،لال خان دل اور محمدخان جونیجو کو پکڑ لیا ،تینوں افراد کو مٹھی پولیس نے گرفتار کرکے لاکپ کردیا ،ریلف جج نے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی ھدایت بھی کردی،اس موقعے رلیف جج میان فیاض ربانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی اور اسلامکوٹ ٹی ایم ایز اور پولیس کو واضع ھدایت دی تھی کہ تھر کے لوگ اس وقت بڑی مشکلات میں ہیں،ان کے پاس جو ایک دو بکریاں ہیں وہ ہی بیچ کر وہ اپنے بچوں کی روزی روٹی کرتے ہیں ان لوگوں سے بھی غیر قانونی ٹیکس وصول کیا جا تا ہے جس کو فوری بند کیا جائے اور جو ٹھیکیداروں سے معاہدہ کیا گیا ہے وہی وصول کیا جائے مگر پولیس اور ٹی ایم ایز نے اس احکامات کو نظر انداز کیا اور عوام کی پھر شکایتیں موصول ہو رہی تھے جس پر ایک بار پھر کارروائی کرنے پڑی،رلیف جج نے پیر کو ٹی ایم او مٹھی کو عدالت میں طلب کرکے وضاحت طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :