پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مارچ میں پاکستان آئیں گے

آصف علی زرداری سے بلاول بھٹوزرداری کی مفاہمت ہوگئی بختاوربھٹوزرداری نے مفاہمت میں اہم کردار اداکیا  پارٹی ذرائع

اتوار 22 فروری 2015 17:31

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مارچ میں پاکستان آئیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری مارچ میں پاکستان آئیں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول بھٹوزرداری کی مفاہمت ہوگئی ہے ، آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹوزرداری نے باپ بیٹے کے درمیان مفاہمت میں اہم کردار اداکیا آصف علی زرداری اپنے بیٹے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق کل (پیر)بلاول بھٹوزرداری اور آصف علی زرداری کے درمیان ایک طویل مدت کے بعد ملاقات متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ کستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری مارچ میں پاکستان آئیں گے۔