ورلڈکپ2015،بھارت نے جنوبی افریقہ کو 130رنز سے شکست دیدی

اتوار 22 فروری 2015 16:08

ورلڈکپ2015،بھارت نے جنوبی افریقہ کو 130رنز سے شکست دیدی

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء) ورلڈکپ 2015ء کے پول بی کے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو130رنز سے شکست دیدی ہے۔ بھارت کے308رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 40.2اوور میں 177رنز بنا کر پور ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 12رنز پر گی جب ڈی کوک 7رنز پر شامی کی بال پر ویرات کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ہاشم آملہ 22رنز بنا کر شرما کی بال پر آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 40رنز تھا۔

22.4میں ڈی ویلئر 30رنز بنا کر 108کے مجموعی سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔جنوبی افریقہ کے ڈی پیلسی 55رنز بنا کر شرما کی بال پر دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جس وقت ٹیم کا مجموعی سکور 133رنز تھا۔پانچویں کھلاڑی ڈومنی ٹیم کے مجموعی سکور 147 رنز پر 6رنز بنا کر اشون کی بال پر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

چھٹے کھلاڑی میلر 22رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 153تھا۔

ساتویں کھلاڑی فلینڈر بغیر کوئی رن بنائے اشون کی بال پر ٹیم کے 153کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے ۔ سٹین ایک رنز پر شامی کی بال پر آؤٹ ہو گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 158تھا۔جنوبی افریقہ کی نویں وکٹ 161رنز پر گری جب مورنی مورکل اشون کی بال پر 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی 177رنز پر جڈیجا کی بال پر عمران طاہر 8رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 307رنز بنائے اور پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب مجموعی طورپر 9رنز پر بغیر کوئی رنز بنائے ڈیویلئرز کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔ 27.1اوورمیں ویرات کوہلی 46رنز بناکر مجموعی طورپر 136رنز پر عمران طاہرکی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ تیسرا کھلاڑی شیکھر دھون 137بنا کر پانل کی بال پر ہاشم آملہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 261رنز تھا۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے رائنا 6رنز پر ٹیم کے مجموعی سکور 269رنز پر مورکل کی بال پر روسل کے ہاتھو کیچ آؤٹ ہوئے۔ریحانے 79رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی بال پر ٹیم کے مجموعی سکور 278رنز پر آؤٹ ہوئے۔ رویندرجڈیجا 2رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 284تھا اور بھارتی ٹیم کے کپتان دھونی 18رنز بنا کر مورکل کی بال پر ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 302رنز تھا۔

متعلقہ عنوان :