نجم سیٹھی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر انوکھی مگر دلچسپ منطق دیدی ،دیگرٹیمیں پریکٹس کرکے آئی ہیں : سابق چیئرمین پی سی بی

اتوار 22 فروری 2015 16:08

نجم سیٹھی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر انوکھی مگر دلچسپ منطق دیدی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی نے کہاہے کہ دیگر ممالک کی ٹیمیں پریکٹس کرکے آئے ہیں ، ہمارے پاس زیادہ تجربہ کار کھلاڑی نہیں ، ڈسپلن مسائل پر نظر رکھنی چاہیے ، زیادہ امیدیں وابستہ تھیں جو پوری نہیں ہوئی ، قومی ٹیم عوام اور میڈیا کے دباﺅ سے پریشان رہی ۔

الحمراہال میں ادبی میلے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ ہمارے پاس فرنٹ لائن فاسٹ باﺅلر ہیں اور نہ سپنر، مانتے ہیں کہ مایوس کن کارکردگی رہی جس پر پوری قوم کو دکھ ہے ، کوئی ٹیم اتنی دباﺅمیں نہیں ہوتی ، عوام اور میڈیا کے دباﺅ کی وجہ سے قوم ٹیم پریشان رہی ، کیچ پکڑنے جاتے ہیں تو کہاجاتاہے کہ اگر کیچ ڈراپ کیا تو لٹکادیں گے ۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کا کہناتھاکہ قوم جذباتی نہ ہو، ٹیم سے زیادہ امیدیں وابستہ رکھنادرست نہیں ، ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کے تجربے اور کارکردگی پر نظر رکھنی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ مایوس نہیں ہوناچاہیے ، باقی ٹیمیں تو ٹریننگ کرکے آئی ہیں ، ابھی دومیچ ہی ہارے ہیں ، ہماری ٹیم اس طرح کارکردگی نہیں دکھارہی جس کا مظاہرہ دوسری ٹیمیں کررہی ہیں ، فاسٹ باﺅلر زیادہ تران فٹ ہیں ، بلے باز بھی زیادہ تجربہ کار نہیں ، ماضی میں یہی ٹیم اچھی کارکردگی دکھاچکی ہے ، اسی ٹیم نے ٹی 20جتوائے ہیں ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو ہراچکے ہیں ۔

اُنہوں نے پی سی بی کے کردار کے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ زیادہ امیدیں نہ لگائیں ، اس سے ٹیم مزید دباﺅ کا شکار ہوجاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :