قوم دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی حامی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں،آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ، دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ میں فتح پاکستان کے بہادر عوام کی ہوگی‘ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ارکان اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 22 فروری 2015 14:56

قوم دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی حامی ہے، نیشنل ایکشن پلان ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بار آور ثابت ہو رہا ہے ، پوری قوم دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی حامی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان کے 18 کروڑ بہادر عوام دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ، دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ میں فتح پاکستان کے بہادر عوام کی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کا سکھ اور چین چھیننے والے دہشت گرد کڑی سے کڑی سزا کے مستحق ہیں۔