لیاقت بلوچ کا گدپور میں جاں ہونے والے مزدورں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

ہفتہ 21 فروری 2015 23:39

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے گدپور مظفر گڑھ میں بجلی کی ہیوی ٹرانسمیشن لائن سے پول ٹکرانے سے 8 مزدوروں کے جاں بحق ہونے والوں کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ غم زدہ خاندانوں کی کفالت کے لیے مالی امداد کا اعلان کرے اور جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے بچوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرے ۔

انہوں نے کہاکہ پانی کی کمی کی بدولت مزدور اپنی مدد آپ کے تحت ٹیوب ویل کی بورنگ کا کام کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں پانی کی سطح تیزی سے نیچے جارہی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔ نئے آبی ذخائر کی فی الفور تعمیر ملکی سلامتی و زراعت کی بقا کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :