پاکستانی بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا،سب کچھ حکومت پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔ملالہ یوسف زئی

پاکستان کے اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کا اپنا سمجھتا ہوں اور پاکستان سب سے ملنے آؤں گا ۔ کیلاش ستیارتھی، اب یہ عہد کرنے کا وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں پڑھنے والے بچے اب دہشت گردی کا شکار نہیں ہوں گے۔آرٹس کونسل میں تقریب سے بزریعہ ویڈیولنک خطاب

ہفتہ 21 فروری 2015 23:34

پاکستانی بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا،سب کچھ حکومت پر نہیں چھوڑنا ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہاہے کہ پاکستانی بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا،سب کچھ حکومت پر نہیں چھوڑنا چاہیے،ہمیں اپنے حصے کا کردار بھی ادا کرنا ہوگا۔سانحہ پشاوربچوں کے ساتھ ظلم ہے،ہرتعلیمی منصوبے کی سپورٹ جاری رکھوں گی۔بچوں کوامن دینے کا وعدہ اچھا ہے،اپنے آبائی گاؤں میں مثالی اسکول تعمیر کر رہی ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سٹیزن فار ڈیموکریسی کی زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے بزریعہ وڈیولنک خطاب کرتے ہوکیا۔اس موقع پرنوبل انعام یافتہ بھارت کے کیلاش ستیارتھی نے بھی تقریب سے ویڈیو لنک کے زریعے کانفرنس سے خطاب کیا۔پاکستان کے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل پر خطاب کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ اب یہ عہد کرنے کا وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں پڑھنے والے بچے اب دہشتگردی کا شکار نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

تنقید صداقت پر مبنی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے گا ؤں میں ایک ماڈل اسکول تعمیر کررہی ہے اور وہ ہرا س پراجیکٹ کو سپورٹ کرے گی جس کا مقصد علم کی روشنی پھیلانا ہوگا ، ایک سوال کے جواب میں ملالہ کا کہناتھا کہ سماجی رابطوں کے ذریعے بے بنیاد خبروں پر دکھ ہوتاہے ایک دوسرے پر تنقید کرنے میں کوئی حرج نہیں مگر و ہ صداقت پر مبنی ہونی چاہیے ، تقریب سے ملالہ کے ساتھ نوبل انعام کے شریک کیلاش ستارتھی نے بھی خطاب کیا،کیلاش ستارتیا کا کہناتھا کہ وہ ہر اس عمل کے خلاف ہیں جو بچوں کو غلام اور دہشت گرد بناتے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ سانحہ پشاور کے ذریعے پوری دنیا کی تاریخ پر ایک سیاہ باب لکھاگیا ہے ،پاکستان کے اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کا اپنا سمجھتا ہوں اور پاکستان سب سے ملنے آؤں گا ۔