امیگریشن کے عملہ نے ترکی میں غیر قانونی داخلہ کے بعد ڈی پورٹ ہونے والے 7ملزمان کو حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ کے حوالے کردیا

ہفتہ 21 فروری 2015 23:32

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) صوبائی دارالحکومت میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کے عملہ نے ترکی میں غیر قانونی داخلہ کے بعد ڈی پورٹ ہونے والے 7ملزمان کو حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح ترکی سے پرواز نمبر ٹی کے 714 سے آنے والے 7مسافر جن میں عباس، شاہد، زین العابدین، اصغر، افتخار، عرفان اور ابرار شامل ہیں، یہ لوگ ترکی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے پر ڈی پورٹ کیے گئے ، گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ان ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے اے ایچ ٹی سرکل کے حوالے کردیا گیا، انسداد انسانی سمگلنگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ان کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :