جیلانی پارک ریس کورس میں ڈاگ شو کا انعقاد

ہفتہ 21 فروری 2015 23:32

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء)جیلانی پارک ریس کورس میں گزشتہ روز ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اقسام کے اعلیٰ نسل کے کتوں نے شرکت کی، وہاں پر آئے ہوئے کتوں کے مالکان نے بتایا کہ ہم نے اپنے کتوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور ان کی خوراک میں بھی کسی قسم کی لاپرواہی نہیں کرتے اس لئے ان کی اچھی صحت ہوتی ہے، ڈاگ شو کے اختتام پر خوبصورت کتوں کے مالکان میں انعامات تقسیم کیے گئے۔