اسلحہ اور منشیات کی سمگلنگ بین الصوبائی سرحدوں پر مستقل چیک پوسٹس بنانے کی ہدایات ،

محکمہ داخلہ، اینٹی نارکوٹکس ڈیپارتمنٹ اورآر پی اوز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے ذمہ دار ہونگے

ہفتہ 21 فروری 2015 23:32

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) پنجاب سمیت تمام صوبوں کی بین الصوبائی حد بندیوں یا لائنز خاص طور پر سرحدی علاقے کی مین شاہراہوں پر اسلحہ اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کے لئے خصوصی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق مستقل چیک پوسٹس بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جاری مراسلہ کے مطابق محکمہ داخلہ، اینٹی نارکوٹکس ڈیپارتمنٹ اورآر پی اوز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے ذمہ دار ہونگے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کو دی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کی گیا ہے کہ متعدد علاقوں میں پیدل اور گدھا گاڑیوں کے ذریعے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات کی سمگلنگ ہو رہی ہے۔جس پر فوری ایکشن کے لئے محکمہ پولیس کے ڈی پی او لیول کے آفیسران اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں ۔رپورٹ میں خیبر پختونخواہ سے پنجاب میں سمگل ہونیوالے اسلحہ اور منشیات کی روک تھام کو یقینی بنانے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :