چیئرمین پیاف ملک طاہر جاوید نے اپنے ممبران سے بجٹ 2015-16کیلئے تجاویز مانگ لیں

ہفتہ 21 فروری 2015 23:28

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء ) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹر یڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے فیڈرل بجٹ2015-16کے لئے اپنے ممبرا ن سے تجاویز مانگ لیں ہیں۔ملک طاہر جاوید نے اپنے تمام ای سی ممبران ، کنوئینراور کو کنوئینر سے بھی کہا ہے کہ اپنی تجاویز جمع کروا ئیں تاکہ پیاف کی سطح پر یہ تجاویز متعلقہ اداروں میں بھجو ا ئی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیاف کے سابقہ صدور سے کہا ہے کہ وہ بھی اپنی تجاویز پیاف کے ساتھ شئیر کریں پیاف کے چئیرمین نے کچھ دن پہلے مختلف مارکیٹ کے عہد ے داران کے نام خط میں یہ درخواست کی تھی کہ اپنی انڈسٹری کے مسائل کو پیاف کے ساتھ شئیر کریں تا کہ پیاف کے پلیٹ فارم سے ان کے مسائل کو حکام بالاتک پہنچائیں تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے ملک طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ انڈسٹری پہلے ہی مختلف مسائل میں گری ہوئی ہے جن میں ٹیکس ، بھتہ خوری، لا ء ان آرڈر،گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جیسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اور تاجر برادری اس بات کی امید کرتی ہے کہ آنے والا بجٹ تاجر دوست ہوگا۔

متعلقہ عنوان :