حج کیلئے پاسپورٹ بنوانے کی خاطر درخواست گزار کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ ہوناضروری،

ایکسپائر ہونے کی صورت میں نیا شناختی کارڈ بنوا کر ہی پاسپورٹ کے لئے درخواست جمع کروائی جا سکے گی

ہفتہ 21 فروری 2015 23:28

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء ) حج پرجانے کے خواہشمند پاسپورٹ بنوانے کے لئے ابھی سے کارروائی شروع کر دیں ۔ حج درخواستیں جمع کروانے کے لئے 31مارچ 2016ء تک کار آمد پاسپورٹ یا نیا پاسپورٹ بنوانے کے لئے دی گئی درخواست کی رسید پیش کرنا لازمی ہوگا ۔

(جاری ہے)

نیا پاسپورٹ بنوانے کے لئے درخواست گزار کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ ہوناضروری ہے ‘ شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو جا نے کی صورت میں نیا شناختی کارڈ بنوا کر ہی پاسپورٹ کے لئے درخواست جمع کروائی جا سکے گی - درخواست فارم میں متعلقہ شخص کے بلڈ گروپ ‘ اسے الرجی کرنے والی دواؤں اورکسی دیرینہ بیماری کی وجہ سے مستقل طور پر استعمال کی جانے والی ادویات کا اندراج کیا جائے گا - درخواست فارم میں موجود میڈیکل سرٹیفکیٹ پر سرکاری ‘ نیم سرکاری ‘فوجی ‘ حکومتی خود مختار ادارے یا کارپوریشن کے ڈاکٹر کی تصدیق کرانا ضروری ہو گا -پرائیوٹ ڈاکٹر کا تصدیق کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :