اسلامی معاشرت کی بنیادی توحیدپرہے ‘عوام میں تبدیلی کی پیاس پیدا ہوچکی ہے،

امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد کا ورکشاپ سے خطاب

ہفتہ 21 فروری 2015 23:19

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرت کی بنیادی توحید پر ہے اور اطاعت رب پر ہے لیکن بد قسمتی سے ہم ملک میں قرآن کو سپرم لا اور اللہ کی حاکمیت کا اعلان تو کرتے ہیں ،اس پر عمل نہیں کرتے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز منصورہ میں جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام تفہیم منصوبہ ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تفہیم قرآن ورکشاب میں جماعت اسلامی کے رہنماء ، اظہر اقبال حسن ، نذیر احمد جنجوعہ ، ذکر اللہ مجاہد ، خلیق احمد بٹ ، میاں محمد رفیع مشتاق مانگھٹ اور خالد بٹ اورمحمد عمیر خان نے خطاب کیا۔میاں مقصود احمد نے کہا کہ بدعنوانوں اور لٹیروں کے طرز حکمرانی نے قوم کو مہنگائی ، بے روزگاری ، جرائم ، دہشت گردی اور امریکی غلامی کا تحفہ دیا ہے ،روایتی سیاست سے عوام میں تبدیلی کی پیاس پیدا ہوچکی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہر گلی اور محلے کی سطح پر رابطہ عوام مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ آنے والی تبدیلی اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کی صورت میں نمودار ہو پاکستان میں منتخب سیاسی نظام پر اتفاق رائے ہونے کے باوجود سیاسی نظام کی اصلاح اور اسے سرمایہ داروں ، جاگیرداروں ، اور بیوروکریسی اور خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت سے آزاد ہونا چاہیے پانچ فیصد اشرارفیہ کی بجائے 95%فیصد عوام کی حکمرانی ہونی چاہیے ،انھوں نے کہا کہ افسوس یہ ہے ہمارے سیاست دان سنگین قومی مسائل کا نہ حقیقی ادراک کر سکے اور نہ ہی مسائل کے حل کے لیے فوری اور طویل المی عاد حکمت عملی کا یقین کر سکے اس سلسلے میں عبرت ناک مثال موجود ہ حکمرانوں کی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ معاشر ے میں عد ل ، انصاف اور مساوات کی بڑی اہمیت ہے قرآن اور احادیث کے مطابق رنگ ، نسل ،خاندان ، مذہب کے لحاظ سے کوئی کسی سے کم تر نہیں ۔ بحیثت انسان سب کے حقوق برابر ہیں مجرم کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو اس کو سزا ملنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :