سیکیورٹی فورسز کا رزمک میں سرچ آپریشن ، 4 دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 21 فروری 2015 23:19

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) سیکیورٹی فورسز نے رزمک میں سرچ آپریشن کر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس پر رزمک میں سرچ آپریشن کیا جس میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں سے 2 کو رزمک بازار سے گرفتار کیا گیا جبکہ کو قریبی کمپاؤنڈ میں چھپ گئے تھے جنہیں وہاں سے گرفتارکیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :