سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاکستان ریلویز کا اجلاس 25 فروری کو طلب

ہفتہ 21 فروری 2015 23:08

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاکستان ریلویز کا اجلاس 25 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے، پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق چیئرپرسن ریلوے پروین آغا جنرل منیجر ریلوے آپریشن جاوید انور بوبک سمیت کمیٹی کے اراکین شامل ہوں گے اجلاس میں سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ریلویز کے سابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور کمیٹی کو ریلوے کے مختلف امور بارے بریفنگ کے ساتھ ساتھ کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :