امیر جماعت اسلامی سراج الحق سات روزہ دورہ پر سعود ی عرب روانہ ہو گئے

ہفتہ 21 فروری 2015 23:04

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سات روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں ۔سراج الحق مکة المکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور عالم اسلام کے اہم راہنماؤں ،اسلامی ممالک کے سفیروں اور سعودی عرب میں سرکاری و غیر سرکاری اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں قیام کے دوران امیر جماعت اسلامی پاکستانی کمیونٹی کے مختلف اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے ۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی اورجماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز بھی سراج الحق کے ہمراہ ہیں ۔دریں اثناء سراج الحق نے سعودی عرب کے دورہ پر روانگی سے قبل لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی مقرر کیا ہے ۔لیاقت بلوچ جو ملتان کے دورے پر ہیں ،نے مقامی جماعت کے زیراہتمام ایک اجلاس میں قائم مقام امیر جماعت کا حلف لیکر اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :