حبس بے جا کی دائر درخواست پر کارروائی ،باپ کی تحویل سے 4سالہ بچہ برآمد کرواکر درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم

ہفتہ 21 فروری 2015 22:49

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے باپ کی تحویل سے 4سالہ بچہ برآمد کرواکر درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار شاہدہ بی بی نے موقف اختیار کر رکھا تھا کہ اس کی شادی حبیب سے ہوئی جس میں سے ایک بیٹا عثمان پیدا ہوا ،کچھ روز قبل اسکے شوہر نے اسے گھریلو ناچاقی پر تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے دے کر گھر سے نکال کر زبردستی بچے کو اپنی تحویل میں رکھ لیا ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ۔

عدالتی حکم پر ایس ایچ او تھانہ چوہنگ نے بچے اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچے کو ماں کے ساتھ بھجواتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے