مرضی کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ہفتہ 21 فروری 2015 22:49

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء)ایڈیشنل سیشن جج مسعود احمد نے مرضی کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار آمنہ نے موقف اختیار کیا کہ اس نے فیاض سے مرضی کی شادی کی لیکن اس رشتہ سے اس کے والدین و دیگر رشتہ دار خوش نہیں ہیں او اسی وجہ سے وہ ایس ایچ او تھانہ داتادربار کی ملی بھگت سے سائلہ اور اسکے شوہر کو مختلف بہانوں سے تنگ کررہے ہیں اور سائلہ کو اپنے شوہر سے علیحدگی پر مجبور کیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے ،عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو ہراساں نہ کیا جائے