راولپنڈ ی ، انٹی نارکوٹکس فورس کا یومِ تاسیس انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا

ہفتہ 21 فروری 2015 22:44

راولپنڈ ی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) انٹی نارکوٹکس فورس کا یومِ تاسیس، اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر یادگارِ شہداء پر خصوصی تقریب بھی منعقدہوئی اور سالانہ کارکردگی کے لئے تقسیم انعامات کا بھی انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مختلف وزارتوں کے نمائندے، سفارتکار، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے، اے این ایف کے معاون محکمہ ء جات ، اے این ایف سے وابستہ جامعات کے طلباء اورمحکمے کے حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین نے شرکت کی جس میں انٹی نارکوٹکس فورس کے شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں واقع یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

تقریب میں شہداء کے عزیز و اقارب افسران واہلکار، سفارتکار، ،مختلف تنظیمیں اور طلباء وطالبات شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

اس تقریب کا اختتام پر خصوصی اجتماعی دعا بھی مانگی گئی یومِ تاسیس کی تقریبات کاباقائدہ آغاز ڈی جی اے این ایف، میجر جنرل خاور حنیف کے سپاس نامے سے ہوا۔انہوں نے تمام شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں محکمانہ کارکردگی خصوصاً 2014میں اے این ایف کی ریکارڈ کامیابیوں ، منشیات سے متعلق در پیش چیلنجوں ، حالیہ اقدامات اور فلاح و بہبود کے محکمانہ منصوبہ جات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این ایف کے بانی اور مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی نے محکمے کے تاریخی منظر نامے ، منشیات کے پھیلاوٴ میں اضافے کے خطرات ، مشترکہ ذمہ داری کی ضرورت ، مشترکہ کاوشوں اور محکمے کی تجدیدِ نوکی ضرورت پر روشنی ڈالی اس موقع پر اے این ایف کی کارکردگی2014 سے متعلق تقسیمِ انعامات کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری انسدادِ منشیات ڈویژن غالب علی بندیشہ ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی اور میجر جنرل خاور حنیف نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے افراد میں انعامات تقسیم کئے۔

یہ انعامات محکمانہ کاروائیوں، پیشہ ورانہ تربیت، قانونی چارہ جوئی ، تفتیش، انٹیلی جنس ، منشیات کے عادی افراد کے علاج و بحالی،منشیات کے خلاف شعوربیدار کرنے اور رضاکارانہ خدمات کی بہترین کارکردگی پردےئے گئے ۔ انعامات حاصل کرنے والے افراد میں نہ صرف اے این ایف کے ملازمین، بلکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے، وکلاء، طلباؤطالبات اور نوجوان رضا کاروں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر شریک مہمانان اور تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو روایتی انداز میں کھانا پیش کیا گیایومِ تاسیس حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین ، تمام معاون فریقین اور دیگرمتعلقہ شعبہ جات کو ایک فورم مہیا کرنے کے لئے بے مثال اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ دن بہترین کارکردگی کے حصول اور باہمی فرائض کی انجام دہی میں استفادہ حاصل کرنے کے لئے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے