راولپنڈی، پنجاب لاؤڈ سپیکر کا غلط استعمال کرنے پر 3مساجد کے خطیبوں اور کرایہ داروں کے کوائف نہ رکھنے پر دو مکانوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 21 فروری 2015 22:44

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) راولپنڈی پولیس نے پنجاب لاؤڈ سپیکر کا غلط استعمال کرنے پر 3مساجد کے خطیبوں اورکرایہ داروں کے کوائف نہ رکھنے پر دو مکانوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آبادپولیس نے ایک مینار والی مسجد کے خطیب حافظ عبدالرحمان،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جامع مسجد الرحمان کے خطیب محمد اعظم اور تھانہ صدر واہ پولیس نے منیر آباد کے علاقہ میں جامع مسجد دارلاسلام کے خطیب محمد عبداللہ جن کو حکومت پنجاب کی پابندی کے باوجود ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر کے 6 پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن آرڈیننس 2015ءء کے تحت مقدمات درج کر لیے جبکہ تھانہ RA بازارپولیس نے مالک مکان فرید اور حمزہ کیخلاف 11پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریذیڈنس 2015ءء کے تحت مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :