راولپنڈی،اغوء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد ،

ملزمان کا صحت جرم سے انکار ،سماعت 24فروری تک ملتوی

ہفتہ 21 فروری 2015 22:42

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے صدر تلہ گنگ میں درج اغوء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان نعیم الرحمان وغیرہ پر فرد جرم عائد کر دی ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے سماعت 24فروری تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلیں، ملزمان کے خلاف پولیس نے شہری کو اغواء کرکے رہائی کیلئے اس کے اہل خا نہ سے لاکھوں روپے تاوان طلب کیا، عدالت نے سول جج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عرفان علی عرف طوطی کیس کی سماعت کارروائی کیلئے 4مارچ تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :