راولپنڈی ،جماعة الدعوةکے ذمہ داران کا قافلہ تھر میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے بعد واپس پہنچ گیا

ہفتہ 21 فروری 2015 22:41

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) جماعة الدعوةراوالپنڈی کے ذمہ داران کا قافلہ تھر میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے بعد واپس پہنچ گیا۔ جماعة الدعوة راوالپنڈی کے امیر مولانا عبدالرحمن اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ناظم محمد عرفان کی قیادت میں جانے والے قافلے نے تھر متاثرین میں بیس لاکھ کا امدادی سامان تقسیم کیا ۔ سامان میں پانچ سو راشن پیک ،دو سوجوڑے جوتے اور دوسو ملبوسات اور دیگر اشیاء شامل تھے اس کے ساتھ تین لاکھ نقد امداد بھی تقسیم کی گئی جماعةالدعوةراولپنڈی کی جانب سے اہل تھرپارکرکو پانی کی فراہمی کے لئے تعمیرکئے گئے کنووں کا بھی دورہ کیا اور پانی کی جیسی عظیم نعمت عطیہ کرنے والوں کے لیے دعائے خیرکی۔

مولاناعبد الرحمن نے مزید کہاکہ متاثرین تھر پارکرکے معمولات زندگی بحال ہونے تک امدادی خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے ملک بھر کے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے تھرپارکر کا دورہ کریں۔تھر میں جاری ریلیف کے کاموں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے امدادی سامان جس میں خشک راشن چاول ،آٹا، دالیںِ گھی اور دیگر اشیاء خوراک کو فوراًتھرپارکر کے قحظ زدہ علاقوں میں بھیجا جائے۔ انھوں نے کہا ملک بھر کے لوگوں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔تھرپارکر کے قحط زدہ لوگ اس وقت مشکل ترین حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :